AUDUSD نفسیاتی ہدف سے اوپر مستحکم ، RBA Monetary Policy پر فوکس.

AUDUSD نفسیاتی ہدف سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے . جبکہ مارکیٹ فوکس RBA Monetary Policy کی طرف منتقل ہو گیا ہے . ادھر مشرق وسطیٰ میں ایک ماہ سے جاری جنگ وسعت اختیار کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے . جس سے سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں .

AUDUSD پر اثر انداز ہونے والے عوامل .

ریزرو بینک آف آسٹریلیا منگل کے روز مانیٹری پالیسی کا اعلان کرنے والا ہے . اگرچہ گزشتہ ماہ نئی گورنر مشعل بلک اپنی پریس کانفرنس کے دوران Rate Hike Program معطل کرنے کا واضح اعلان کر چکی ہیں تاہم مانیٹری پالیسی کمیٹی کے Shaddow Board  نے اس بار ملک میں Consumer Price Index کی بڑھتی ہوئی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں  25 بنیادی پوائنٹس اضافے کی تجویز دی ہے . جس پر حتمی فیصلہ پالیسی اجلاس کے اختتام پر کل کیا جائے گا .

RBA Monetary policy کے بارے میں گورنر مشعل بلک کے خیالات.

ریزرو بئنک آف آسٹریلیا (RBA) کی نئی سربراہ نے عالمی تنازعات کو معاشی بحرانوں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجے میں نظام رسد بگڑتا ہے۔ جس سے کوئی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا ہی متاثر ہوتی ہے۔ اسکی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم گلوبلائزیشن کے دور میں زندہ ہیں۔ کرہ ارض کے نقشے پر کہیں وقوع پذیر ہونیوالا واقعہ یا جنگ عالمی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ Banking Liquidity کے مسائل امریکی ریاست کیلیفورنیا سے شروع ہوئے لیکن اس کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ کا Credit Suisse بینک دیوالیہ ہو گیا۔ نظام زر پر دباؤ عالمی معیشت کے کسی بھی حصے سے آ سکتا ہے۔

گورنر مشعل نے اپنی تقریر کے دوران اعتراف کیا کہ 6 فیصد Headline Inflation کسی بھی معیشت کیلئے انتہائی پریشان کن ریڈنگ ہے۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ ملکی نظام زر اور لیوئیڈٹی انتہائی مضبوط ہیں۔ انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ افراط زر اور Recession کنٹرول کرنے کے لئے تمام مانیٹری ٹولز بروئے کار لائے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ کورونا کی عالمی وباء ، یوکرائن پر روسی حملہ اور اب مشرق وسطی تنازعہ نظام زر میں طلب (Demand) کم کرنے کی بنیادی وجوہات ہیں جبکہ چینی معیشت کی سست روی اور تفریط زر (Deflation) معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) غیر مستحکم کئے ہوئے ہیں۔

تکنیکی تجزیہ.

چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر آسٹریلوی ڈالر نفسیاتی سطح 0.6500 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین تکنیکی سپورٹ اور بلش چنیل کا نقطۂ آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 50 روزہ موونگ ایوریج بھی ہے .

AUDUSD نفسیاتی ہدف سے اوپر مستحکم ، RBA Monetary Policy پر فوکس.

 

 

 

AUDUSD is trading above the psychologyical level as focus shifts to the RBA Monetary Policy

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button