2022ء کے چوتھے کوارٹر کی US GDP Report توقعات سے مثبت

2022ء کے چوتھے کوارٹر کی US GDP Report جاری کر دی گئی۔ امریکہ کے Bureau of Economic Analysis کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال کے چوتھے کوارٹر کے دوران امریکی GDP میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس سے قبل 2.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اگر اس رپورٹ کا تقابلہ 2022ء کے تیسرے کوارٹر کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ (Q3) میں GDP کی شرح 3.2 فیصد رہی تھی۔ جبکہ دوسرے کوارٹر میں یہ شرح منفی 0.6. فیصد تھی۔

اگر اسکی تفصیلات کا جائزہ لیں تو صارفین کی قوت خرید (Consumer Spending) 2.1 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 2.3 فیصد تھی۔ GDP Deflator کی شرح 3.5 فیصد رہی ہے جو کہ اس سے قبل 3.3 فیصد تھی۔ برآمدات (Exports) میں 1.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ شرح 14.6 فیصد تھی۔ درآمدات (Imports) میں 4.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جو کہ اس سے قبل منفی 7.6 فیصد تھی۔

Core PCE میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے قبل 4 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی ہے اور امریکی معیشت پر اسکے مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔ تاہم آئندہ چند گھنٹوں میں امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ واقع ہو سکتی ہے   جسکا دارومدار Initial Jobless Claims کے ہفتہ وار ڈیٹا پر بھی منحصر ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button