آسٹریلیئن لیبر مارکیٹ رپورٹ جاری، AUDUSD میں تیزی، ASX200 میں ملا جلا ردعمل

آسٹریلیئن لیبر مارکیٹ رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ جس کے بعد AUDUSD کی قدر میں تیزی دیکھی گئی۔ جبکہ ASX200 میں ملا جلا ردعمل نظر آ رہا ہے۔ Australian Bureau of Statistics کے ریلیز کردہ ڈیٹا کے مطابق مارچ 2023ء کے دوران ملک میں 53 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 20 ہزار کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ فروری کی رپورٹ میں یہ تعداد 64600 رہی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق بیروزگاری کی شرح (Unemployment Rate) 3.5 فیصد پر آ گیا ہے۔ جسکی 3.6 فیصد توقعات تھیں۔ کل وقتی ملازمتوں (Full Time Employment) میں 72200 کا اضافہ ہوا، جس کی پیشگوئی 8 ہزار کی تھی۔ گذشتہ ماہ کل وقتی ملازمتوں میں 74900 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ شماریات کے مطابق جز وقتی ملازمتوں (Part time jobs) کی تعداد میں 19200 کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ گذشتہ ماہ کم ہونیوالی تعداد 10300 تھی۔ ہہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Active Participation Rate مستحکم ہو کر 66.7 فیصد پر آ گیا ہے جس کا تقابلہ اگر فروری 2023ء کے ساتھ کریں تو 5 فیصد بہتری آئی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

توقعات سے مثبت لیبر مارکیٹ ڈیٹا جاری ہونے کے بعد AUDUSD کی قدر میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ آسٹریلیئن ڈالر 0.6700 سے اوپر بحال ہوا ہے۔

تاہم Aussie Dollar کی طلب میں اضافے سے آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ ASX200 انڈیکس 18 پوائنٹس کمی کے ساتھ 7326 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

اسکی ٹریڈنگ رینج 7319 سے 7345 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں اسوقت تک 25 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ آسٹریلیئن مارکیٹ کی کیپیٹلائزیشن میں 0.21 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button