درآمدی بلز کی ادائیگی۔ زرمبادلہ 3 ارب ڈالرز سے نیچے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالرز سے نیچے آ گئے۔ اس کا انکشاف SBP کی ہفتہ وار رپورٹ رپورٹ میں کیا گیا۔ بینک کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسوقت اسکے پاس 2 ارب 88 کروڑ ڈالر موجود ہیں جن میں کمی کی بنیادی وجہ درآمدی بلز اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیاں ہیں۔ کمرشل بینکوں کے پاس 5.7 ارب ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔ تاہم اگر انہیں بھی مجموعی ریزروز میں شامل کر لیا جائے تب بھی یہ محض 12 سے 15 دن کی بیرونی ادائیگیوں کے قابل ہیں۔

واضح رہے کہ 1999ء میں ایٹمی دھماکوں کے وقت ڈالر اکاؤنٹس فریز کئے جانے کے بعد ملکی فارن ایکسچینج ریزروز پہلی بار اس سطح پر آئے ہیں۔ اس موقع پر بھی پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہی تھے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مالیاتی بحران سنگین شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button