HBL کے نصف سالہ نتائج: منافع میں 50 فیصدکمی

بینک کے منافع میں 50 فیصدکمی . شیئر ہولڈرز کیلئے 1.50 روپے فی شیئر Cash Dividend کا اعلان

HBL نے اپنے نصف سالہ معاشی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ جسکے مطابق بینک کے منافع میں 50 فیصدکمی واقع ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی بینک نے ملک میں جاری معاشی بحران کے باوجود دیگر اداروں کی نسبت زیادہ بہتر معاشی نتائج حاصل کئیے ہیں.

HBL کے نصف سالہ نتائج کا جائزہ

حبیب بینک لیمیٹڈ کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج   میں جمع کروائے گئے ڈیکلیریشن میں معاشی ادارے کا ٹیکس ریٹ بھی ملک کی سخت مانیٹری پالیسی، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور درآمدات کیلیے لیٹر آف کریڈٹ پر پابندی کے باوجود یہ متاثر کن فائنانشل رزلٹس بینک انتظامیہ کی کامیاب پالیسیوں کے عکاس ہیں۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ بینک کی مختلف اسکیموں میں جمع ہونیوالی سرمایہ کاری کا حجم (Capitalization) بھی 19 فیصد اضافے کے ساتھ 1.9 ٹریلیئن روپے کی ریکارڈ سطح پر آ گیا ہے۔ HBL نے اس عرصے کے دوران Markup کی مد میں گزشتہ   شہ ماہی  کی نسبت 36 فیصد کم رقم وصول کی۔

بینک کی EPS میں 23 ملیئن روپے اضافہ ہوا جس سے یہ منافع بعد از ٹیکس 34398 ملیئن کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ بینک کی مختلف پروڈکٹس میں ہونیوالے ڈیپازٹس کا حجم 8482 ملین روپے رہا ہے۔

حبیب بینک لیمیٹڈ کی PSX Statement۔

حبیب بینک کی PSX Statement میں گذشتہ تین سالہ اعداد و شمار کا تقابلہ پیش کیا گیا۔ جس کے مطابق اگرچہ رزلٹس گشتہ عرصے سے منفی ہیں تاہم ملک کو اس دوران سنگین چیلنجز درپیش رہے . اس لئے انھیں حوصلہ افزا  تصور کیا جا سکتا ہے. اور یہ   کو مرکزی بورڈ کی پالیسیوں کا ثمر ہے . جس سے اسکی بیلینس شیٹ میں اثاثوں کا حجم 540 ارب روپے تک پہنچنا ممکن ہوا۔ ملکی سطح پر ڈیپازٹس کی شرح 19 فیصد اضافہ ہوا ایکسچینج ریٹ مسائل کی وجہ سے   بیرون ملک سے آنیوالے زرمبادلہ میں 40 فیصد کمی نوٹ کی گئی.

HBL, FINANCIAL RESULTS OF LEADING BANK OF PAKISTAN

Habib Bank Limited

شیئر ہولڈرز کیلیے اعلانات

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈیکلیریشن کے مطابق HBL کے عہدیداران کا غیر معمولی اجلاس 24 جولائی 2023ء کو کراچی میں منعقد کیا گیا۔ جس میں تمام شیئر ہولڈرز کیلئے 1.50 روپے فی شیئر Cash Dividend کا اعلان کیا گیا۔ تاہم کسی قسم کے بونس یا رائٹ شیئرز کا اعلان نہیں کیا گیا۔  Dividend کی شرح مارکیٹ توقعات 1.50 سے بہت زیادہ مثبت ہیں۔

اسٹاک ویلیو پر اثرات

آج شیئر بازار میں حبیب بینک لیمیٹڈ کے اسٹاکس میں ٹریڈ کا آغاز 84.50 روپے سے ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج  اس سطح سے 91 روپے 29 پیسے کے درمیان رہی ۔ جبکہ موجودہ قیمت 6 روپے 28 پیسے مستحکم ہو کر91 روپے 21 پیسے پر بند ہوئی. HBL کا شیئر والیوم  ١ کروڑ 18 لاکھ رہا ۔

HBL

اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 7.40 فیصد اضافہ ہوا ہے  نتائج کے اجراء سے آنیوالے دنوں میں حبیب بینک آف پاکستان کی قدر میں تیزی کا مومینٹم جاری رہنے کا امکان ہے۔ معاشی ماہرین اسکی گی شیئر قدر 110 روپے تک پہنچنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button