AUDUSD میں بحالی ، توقعات سے مثبت Australian PPI Report ریلیز.

Australian Dollar found support in Asian Markets after Hot Inflation Data

Australian PPI Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر Asian Markets میں Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا اور AUDUSD کی قدر میں بحالی ریکارڈ کی گئی.

Australian PPI Report کی تفصیلات.

Australian Bureau of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ میں Producers Price Index کی سطح 4.8 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین 4.3 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ کواٹرلی ریڈنگ 1.0 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 0.9 فیصد کی توقعات تھیں۔

کن شعبوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔؟

اعداد و شمار کے مطابق Construction اور Petroleum Products کی قیمتوں میں ہونیوالے اضافے سے Services Sector بالخصوص Health and Childcare کی فیسز اور دیگر اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ Services Industry کے سالانہ ویجز ، اور آپریٹنگ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ Manufacturing Sector کی پیداواری لاگت بھی بڑھی ہے۔

رپورٹ Australian Economy  کے بارے میں کیا ظاہر کر رہی ہے۔ ؟

حالیہ دنوں میں Consumer Price Index کے بعد PPI Data میں بھی Headline Inflation زیادہ آئی ہے۔ جو ایک طرف تو معاشی اور صنعتی سرگرمیوں کی بحالی ظاہر کر رہی ہے تو دوسری طرف دباؤ کی بھی نشاندہی ہو رہی ہے۔ یہ ڈیٹا ایسے وقت میں پرنٹ ہوا ہے۔ جبکہ Reserve Bank of Australia رواں ہفتے  Monetary Policy کا فیصلہ کرنیوالا ہے۔ گورنر مشعل بلک گذشتہ روز کہہ چکی ہیں کہ Interest Rate میں کمی کا دارمدار معاشی ڈیٹا پر ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر کے دوران اعتراف کیا کہ 6 فیصد Headline Inflation کسی بھی معیشت کیلئے انتہائی پریشان کن ریڈنگ ہے۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ ملکی نظام زر اور لیوئیڈٹی انتہائی مضبوط ہیں۔ انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ Inflation اور Recession کنٹرول کرنے کے لئے تمام مانیٹری ٹولز بروئے کار لائے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ کورونا کی عالمی وباء ، یوکرائن پر روسی حملہ اور اب مشرق وسطی تنازعہ نظام زر میں طلب  کم کرنے کی بنیادی وجوہات ہیں جبکہ چینی معیشت کی سست روی اور تفریط زر Deflation معاشی اعشاریوں کو  غیر مستحکم کئے ہوئے ہیں۔

کسی بھی Central Bank کے پاس لامحدود آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ تاہم ان میں سے کسے منتخب کیا جاتا ہے. اس کا دارومدار معاشی رپورٹس پر ہوتا ہے۔ سربراہ RBA نے کہا کہ وہ Inflation اور Growth Rate ، دونوں کو ہی کنٹرول کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

AUDUSD کا تکنیکی جائزہ.

توقعات سے زیدہ Headline Inflation سامنے آنے کے بعد Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . جو کہ Asian Sessions کے دوران 0.6600 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . ٹیکنیکی اعتبار سے AUD اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے آ گیا  ہے۔ جسے اس نے گزشتہ روز  کھو دیا تھا ۔

AUDUSD میں بحالی ، توقعات سے مثبت Australian PPI Report ریلیز.
AUDUSD during Asian Sessions

اسوقت یہ نفسیاتی سطح 0.6600 عبور کرنے کیلئے اسٹرینتھ جمع کوشش کر رہا ہے۔  14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس وسطی نقطے پر ہے۔ جو کہ اوور باٹ  کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6600 سے نیچے خریداری کی ایڈوائس کر رہے ہیں.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button