روس کی طرف سے پولینڈ کو گیس کی فراہمی معطل۔۔

ریسرچ رپورٹ: روس کی طرف سے پولینڈ کو Gas Supply گیس کی فراہمی معطل۔۔۔ روسی کمپنی گیس پروم نے آج سے یورپیئن یونین کے ملک پولینڈ کو جو کہ سرد جنگ میں سوویت بلاک کا حصہ تھا اور روسی حملے سے متاثرہ ملک یوکرائن کا سب سے بڑا حامی ہے کو گیس کی سپلائی Gas Supply بند کر دی ہے۔ روس کی طرف سے یہ اقدام پولینڈ کی طرف سے روسی روبل میں ادائیگی سے انکار کرنے بعد کیا گیا ہے۔ خدشہ ہے کہ اس اقدام کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹ میں توانائی کا بڑا بحران جنم لے گا اور بین الاقوامی مارکیٹ پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ گیس سپلائی کی بندش کے بعد یورپیئن اسٹاک میں کریش کی سی حالت ہو گئی۔ دوسری طرف پالش حکام نے ناروے سے اپیل کی ہے کہ اپنی درآمد کردہ گیس میں سے پولینڈ کو نصف مہیا کرے۔

پولش وزیر توانائی کے مطابق روس کا یہ اقدام یوکرائن کے بعد پولینڈ پر براہ راست حملہ ہے۔ دوسری طرف کریملن سے جاری کردہ بیان کے مطابق روس کر پابندیوں کے نفاذ میں پیش پیش تمام یورپی ممالک اگر روبل میں ادائیگی نہیں کریں گے تو انہیں اندھیروں میں ڈوبنا ہو گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ روس اپنے شہریوں کو غربت میں دھکیلنے کے منصوبے میں شامل تمام ممالک سے انتہائی سختی سے نمٹے گا ۔ روس کو تنہا کرنے والے ممالک یا تو روبل میں ادائیگی کریں یا پھر توانائی سے محروم ہو کر خود اندھیروں میں بھٹکنے کے لئے تیار ہو جائیں کریملن کے ترجمان کے مطابق روسی گیس سپلائی کمپنی گیس پروم پندرہ مئی تک ناقابل قبول کرنسیز یورو اور ڈالر میں ادائیگی پر اصرار کرنے والی تمام معیشتوں کو گیس کی سپلائی بند کر دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یا گیس کے بدلے میں روبل دو یا گیس کی بندش کے لئے تیار ہو جاو۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ افراط زر اور یورو کی قدر میں تاریخی کمی کی شکار یورپیئن یونین کے لئے توانائی کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ ( ریسرچ رپورٹ فائنانشل اینالسٹ .)

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button