PSX میں تیزی ، Super Tax کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

عدالت نے کارپوریٹ سیکٹر پر عائد ہونیوالے ٹیکس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

PSX میں کاروباری دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے کارپوریٹ سیکٹر پر عائد Super Tax کے خلاف فیصلے کے بعد کیپٹیل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا متاثر کن حجم اور متاثرکن شیئر والیوم ریکارڈ کئے گئے۔

یہ سپر ٹیکس کیا ہے اور اس بارے میں عدالت نے کیا فیصلہ دیا ؟

سپر ٹیکس کارپورٹ سیکٹر پر عائد کیا جانیوالا ٹیکس ہے۔ حالیہ بجٹ میں 30 کروڑ تک ریونیو حاصل کرنے والی کمپنیوں پر 5 اور اس سے اوپر 10 فیصد تک ٹیکس عائد کیا گیا۔ جس کے بعد کاروباری حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کئی بڑے صنعتکاروں نے اسے غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

ملک کی دوسری بڑی عدالت میں انکم ٹیکس آرڈینینس کے Section C کے خلاف سماعت ہوئی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سپر ٹیکس کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے Income Tax Ordinance کے سیکشن سی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اربوں روپے کی وصولیاں غیر قانونی قرار دیدیں۔

اس فیصلے کا ایک طرف بزنس کمیونٹی نے خیرمقدم کیا ہے تو دوسری طرف معاشی ماہرین IMF کے ساتھ طے پانیوالے معاہدے کے اہم ترین پوائنٹ کے بارے میں آنیوالے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ آنیوالے دنوں میں اس سے کئی پیچیدگیاں جنم لے سکتی ہیں اور ٹیکسز کے اہداف سے عالمی ادارے کا پروگرام خطرے میں پڑنے کا اندیشہ ہے۔

PSX کا ردعمل

فیصلہ سامنے آنے کے بعد پاکستان اسٹاکس ایکسچینج (PSX) میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ KSE100 انڈیکس 303 پوائنٹس اضافے سے 45398 کی سطح پر آ گیا۔ اسکی کم ترین سطح 45067 اور بلند ترین 45451 رہی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز معاشی سرگرمیوں کا اختتام 45095 پر ہوا تھا۔

PSX میں تیزی ، Super Tax کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

دوسری طرف KSE30 میں بھی متاثر کن شیئر والیوم دکھائی دیا۔ انڈیکس 152 پوائنٹس اوپر 16230 پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 16097 سے 16253 کے درمیان رہی۔

PSX میں تیزی ، Super Tax کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

مارکیٹ میں 46 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی۔ جبکہ مارکیٹ کیپٹیلائزیشن 1 فیصد اضافے سے 27 ارب ڈالرز پر پہنچ گئی۔ آج کا والیوم لیڈر 18 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے تبادلے سے ورلڈ کال ٹیلی کمیونیکیشن لیمیٹڈ (WTL) ریا۔ جبکہ 1 کروڑ 95 لاکھ کے ساتھ بینک آف پنجاب (BOP) دوسرے اور 1 کروڑ 58 لاکھ کا شیئر والیوم سمیٹ کر کے-الیکٹرک تیسرے نمبر پر رہا۔

ان کے علاوہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن (OGDC) , بینک اسلامی پاکستان (BIPL) اور ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP) بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کی مرکز رہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button